15 جون 2012 - 19:30

روسي وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا ہے کہ روس ايران کے خلاف امریکہ کی يکطرفہ پابنديوں کا مخالف ہے.

ابنا: روسی وزیر خآرجہ نےماسکو ميں ايک نيوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس ايران کے خلاف کسي بھي قسم کی يکطرفہ امریکی پابنديوں کے خلاف ہے کيونکہ ان پابنديوں کا تعلق ايران کے تيل کي برآمدات سے ہے.

انہوں نے کہا کہ يورپي يونين اور امريکہ ايران کے خلاف يکطرفہ پابندياں عائد کرنے کي تياري کر رہے ہیں اور روس اس امريکي پاليسي کي مخالفت کرتا ہے.

انہوں نے امريکہ اور يورپي ملکوں سے اس اقدام سے باز رہنے کيلئے کہا ہے انھوں نے کہا کہ یوروپ اور امریکہ خود اس  وقت شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور ان کی ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں اب تک بری طرح ناکام ہوگئی ہیں.
.......

/169